دنیا میں تقریباً 6,500زبانیں بولی جاتی ہیں اورجسطرح سفری سہولتیں اور انٹرنیٹ ہمیں قریب لاکرسب انسانوں کو آپس میں جوڑ دیتا ہے ،اسی طرح ترجمہ اور ترجمانی کی ضرورت کی اہمیت بھی اسقدر پہلے کبھی محسوس نہ ہوئی تھی۔ مگرانٹرنیٹ سے خودکار ترجمہ کیوں نہ استعمال کیا جائے ؟ بات بالکل سیدھی سادی ہے کہ وہ لفظی ترجمہ کے لئے بہترین ہے لیکن درست مفہوم کے لئے بالکل نہیں۔
حتٰی کہ اعلی درجے کی AI سافٹ ویئر کے ساتھ بھی ہم ترجمہ کرنے کے لئے ایسی کوئی سافٹ ویئر حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے جو انسانی مترجم کے مقابل ترجمہ کر سکے۔ذرا “mañana, mañana” ٹائپ کرنے کی کوشش کیجئے اور جو ترجمہ آپ کوملے گاوہ ہے ” کل ، کل ” جوتکنیکی لحاظ سے درست سہی مگر اصل مفہوم ” بعد میں “ہے – چند دن شاید سالوں ، غالباً کل نہیں۔
ہم عدالتی مقدمات ، طبّی ملاقاتی اوقات یا میٹنگز جیسے مواقع کے لئے ترجمان فراہم کرتے ہیں۔ ہم اس وقت یو ۔کے میں بولی جانیوالی سینکڑوں مشہور ترین زبانوں میں خدمات پیش کرتے ہیں اورمختلف فریقین کے درمیان ملاقاتی اوقات طے کرنے کی ساری پریشانی ختم کر دیتے ہیں ۔
برطانیہ میں قائم ایک ایوارڈ یافتہ ، دوستانہ اور پیشہ ور ٹیم کی طرف سے پیش کردہ ترجمہ اور ترجمانی کی خدمات۔